یوٹیوب اپ ڈیٹ کے ساتھ صارفین کو پریشانی کا سامنا

0
16

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے گوگل نے حال ہی میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اپ ڈیٹ متعارف کرایا ہے۔ تاہم، اس اپ ڈیٹ کے ساتھ صارفین کو بیٹری کے شدید مسائل کا سامنا ہے۔

کارکردگی میں بہتری میں اعلی ریزولوشنز پر پلے بیک کی بہتر کارکردگی شامل ہے جبکہ کچھ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاور کی کم کھپت شامل ہے۔ کچھ یوٹیوب صارفین نے اطلاع دی ہے کہ جب سے گوگل نے یوٹیوب ایپ میں dav1d نامی سافٹ ویئر اپ گریڈ کو فعال کیا ہے تب سے ان کی بیٹری کی کارکردگی خراب ہوگئی ہے۔

اپ گریڈ کے لیے اہل اینڈرائیڈ ڈیوائسز وہ ہیں جنکے پاس پہلے مقبول اےوی1ویڈیو فارمیٹ کیلیے ہارڈویئر سپورٹ نہیں ہے۔ فی الحال صرف نئے آلات میں بلٹ ان سپورٹ ہے۔ اور اس کی وجہ سے، بہت سے پرانے آلات بیٹری کو تیزی سے ختم کیے بغیر یوٹیوب ستعمال کرنے کیلیے جدوجہد کرتے ہیں۔

Leave a reply