یوٹیوب میں اے آئی ٹیکنالوجی کی خصوصیت کا اضافہ

0
25

ہاٹ لائن نیوز : یوٹیوب نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر جمپ اہیڈ متعارف کرا دیا ہے۔ یہ فیچر یوٹیوب پریمیم سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہوگا اور فی الحال اسے صرف اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

درحقیقت یہ فیچر صارفین کو براہ راست ویڈیو کے سب سے دلچسپ حصے تک لے جائیگا۔ اس فیچر کا تجربہ مارچ میں کیا گیا تھا اور اس سے صارفین کو مکمل طور پر ویڈیو دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائیگا۔

اگر آپ پوری ویڈیو کے بجائے صرف ویڈیو کا بہترین حصہ دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یہ ایک مفید خصوصیت ہوگی۔

Leave a reply