وکلا کا احتجاج، پنجاب حکومت نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں

0
32

ہاٹ لائن نیوز : وکلاکےاحتجاج کےپیش نظر پنجاب حکومت نےپولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، پنجاب حکومت نے پولیس کو ہر صورت احتجاج کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب حکومت کوپیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وکلا احتجاج ٹیسٹ ہے، اگر روکا نہ گیا تو ایک سیاسی جماعت سے مل کر تحریک شروع ہوسکتی ہے۔

آج کا وکلا احتجاج مسلسل مظاہروں کی پہلی کڑی ہوسکتی ہے، پنجاب حکومت نے پولیس کو مظاہرین سے سختی سے پیش آنے کی ہدایت کر دی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جلاؤ گھیراو کرنے والے عناصر کو بلا تفریق گرفتار کیا جائے، پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد لاٹھی چارج اور شیلنگ کا بےدریغ استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply