طلباء کو بڑاریلیف مل گیا

0
44

ہاٹ لائن نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے ایک بڑا ریلیف دیتے ہوئے صوبے کے تعلیمی بورڈز کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ دونوں طلباء سے امتحانی اور سرٹیفکیٹ فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارباب علی کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے تعلیمی بورڈز کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست خارج کردی۔

تعلیمی بورڈز کے قانونی نمائندے نے عدالت سے فیسوں کی وصولی پر پابندی کے حکم پر نظرثانی کی استدعا کی تھی۔

تاہم سندھ ہائی کورٹ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو امتحانات اور سرٹیفکیٹ فیس سے استثنیٰ دینے کے اپنے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا۔

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے 2017 میں صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ تک مفت تعلیم کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیمی بورڈز صوبائی حکومت سے امتحانات کے انعقاد اور طلباء کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے فنڈز وصول کرتے ہیں۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تعلیمی بورڈز کو ضروری فنڈز جاری کرے گی۔

Leave a reply