ہم کوئی غلام تو نہیں ” شاعر کا قتل

0
98

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے لیے مقبول ترانہ ‘ہم کوئی غلام تو نہیں’ لکھنے والے ماجد خان عرف عاصم کو ذاتی جھگڑے کے دوران قتل کر دیا گیا۔

ضلع بھکر کے علاقے کلرکوٹ کے نواحی گاؤں ڈیلی نامدار میں معمولی تلخ کلامی پر دو فریقین میں جھگڑے کے دوران سمیع اللہ نامی نوجوان نے گولی مار کر ماجد کو قتل کردیا۔

چاندنی چوک میں اس واقعہ کے جواب میں ماجد عرف عاصم تنہا کے بھائی ساجد نے سمیع اللہ کو قتل کر دیا۔

بتایا جاتا ہے کہ سمیع اللہ ماجد خان کا قریبی رشتہ دار تھا اور خاندانی جھگڑے کی وجہ سے دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، اور عاصم تنہا کے مفروربھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

عاصم تنہا سرائیکی، پنجابی اور اردو کے شاعر اور نغمہ نگار تھے جن کا پی ٹی آئی کے لیے لکھا گیا ترانہ ‘ہم کوئی غلام تو نہیں’ پاکستان سمیت بیرون ملک پی ٹی آئی کے حلقوں میں بہت مقبول تھا۔

انہوں نے اسی عنوان کے ساتھ گانوں پر مبنی ایک کتاب بھی لکھی تھی ۔

Leave a reply