الیکشن اپیلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف لارجر بنچ تشکیل

0
80

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف رٹ درخواستوں کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے لئے 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔

لارجر بنچ جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے ۔

لارجر بنچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں ۔

5 رکنی لارجر بنچ میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس جواد حسن بھی شامل ہیں۔

الیکشن ایپلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں صرف لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر دائر کی جائیں گی۔

لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ رٹ درخواستوں پر 9 جنوری سے سماعت کا آغاز کرے گا۔

Leave a reply