گیس کےنئےذخائردریافت

0
137

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے علاقے سجاول میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے ترجمان کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول میں جھم ایسٹ ون کے مقام پر شاہ بندر سے گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

جھم ایسٹ ون میں 2,545 میٹر کی گہرائی تک کھدائی کرنے پر ہائیڈرو کاربن کی شناخت کی گئی ہے۔

پی پی ایل کے مطابق، ٹیسٹنگ نے 13.69 ملین معیاری مکعب فٹ اور 236 بیرل یومیہ کے بہاؤ کا دباؤ ظاہر کیا۔ کنویں کی مزید جانچ کی جا رہی ہے جس کے لیے ماہرین کی نگرانی میں کھدائی کا عمل جاری ہے۔

Leave a reply