آئی جی پنجاب سمیت 6 افسران ملزم ؟

0
53

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور سمیت چھ اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے 9 مارچ کو جواب طلب کرلیا ، پی ٹی آئی رہنماء محمود الرشید نے سکندر ذوالقرنین سلیم ایڈووکیٹ کے توسط سے پولیس افسران اور اہلکاروں کیخلاف درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں آئی جی پنجاب عثمان انور،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ایس پی انویسٹیگیشن اقبال ٹاؤن ڈویژن ڈاکٹر عقیلہ نیاز نقوی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمہ نمبر 108/23 کے تفتیشی آفیسر نے پولیس اہلکاروں کے بیانات ریکارڈ کیے،اے ایس آئی حسام افضل اور ہیڈ کانسٹیبل محمد خالد نے مقدمہ میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا ، بیان کے مطابق وہ بطور پی ٹی آئی کارکن زمان پارک موجود تھے،بیان کے مطابق 7 مئی کو فیصلہ کیا کہ عمران خان کی گرفتاری پر گورنمنٹ اور فوجی تنصیبات پر حملے کیے جائیں ، اہلکاروں نے تمام معلومات اپنے اعلیٰ افسران کو دیں،آئی جی پنجاب،سی سی پی او لاہور سمیت دیگر افسران اس ریکارڈ کیے گئے بیان کے مطابق مبینہ طور پر منصوبے سے آگاہ تھے،پولیس افسران نے پر امن ریلی میں اپنے شر پسند بھجوا کر ہنگامے کروائے،پولیس کی جانب سے دی گئی یو ایس بی میں ٹرک سے سادہ کپڑوں میں افراد کو اترتے ہوئے کو دیکھا جا سکتا ہے،پولیس افسران اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے،آئی جی پنجاب سمیت دیگر نے ان حملوں کو روکنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا،آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے نو مئی کو ہونے والے حملوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست میں نامزد افسران اور اہلکاروں کو بطور ملزم طلب کرے ،عدالت نامزد پولیس افسران اور اہلکاروں کو قانون کے تحت سخت سزا دے۔

Leave a reply