جمشید اقبال چیمہ منظر عام پر آ گئے

0
83

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس اور راحت بیکری کے باہر پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں سیاسی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع ہو گئی ۔

عدالت نے جمشید اقبال چیمہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس پر سماعت کی ۔

ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں دو مقدمات درج ہیں ۔

سابق رہنما پی ٹی آئی اخر کار منظر عام پر اگئے ، جمشید اقبال چیمہ 9 مئی واقعات میں اشتہاری رہ چکے ہیں ۔

جمیشد اقبال چیمہ آج دہشت گردی عدالت پیش ہوئے اور اپنے خلاف مقدمات میں ضمانتیں دائر کیں ۔

اج سے پہلے جمیشد اقبال چیمہ نے خود کو روپوش کر رکھا تھا ۔

عدالت میں تفتیشی افسر نے رپورٹ بھی جمع کروائی تھی کہ جمشد اقبال چیمہ روپوش ہیں ۔

Leave a reply