حکومت کا چینی برآمد نہ کرنے کا فیصلہ

0
19

ہاٹ لائن نیوز :چینی کی قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،شوگر ملز مالکان چینی برآمد کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی نہیں کروا سکے اس لیے حکومت نے چینی برآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزارت کا کہنا ہے کہ حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کی اجازت کی سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنے لگ گئی ہے، جیسے ہی سمری منظور ہوئی چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ گئی ہے، چینی کے معاملے پر متعلقہ اداروں نے حکومت کو قیمتوں سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

Leave a reply