گوگل کا ای میل سلیکشن کے لیے نیا فیچر متعارف

0
97

ہاٹ لائن نیوز : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں بیک وقت متعدد ای میلز کو منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ‘سلیکٹ آل’ فیچر میں فی الحال محدود تعداد میں ای میلز (50 ای میلز) کو منتخب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ تاہم یہ فیچر صارفین کو ایک ایک کرکے ای میلز چننے کی پریشانی سے بچائے گا۔

گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں صارفین نے گوگل کی جانب سے اس فیچر کے حوالے سے پیش کردہ کچھ سگنلز کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اس وقت اسے نشان زد کرنا کافی مشکل تھا۔

صارفین کو تمام ای میلز کو ایک ساتھ منتخب کرنے کے لیے کسی بھی ای میل کو دیر تک دبانے کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے بعد ایک سلیک آل آپشن سامنے آئے گا جو صارفین کو ایک ساتھ ای میلز کو ڈیلیٹ، آرکائیو یا لیبل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

Leave a reply