خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

0
36

ہاٹ لائن نیوز : سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیمطابق ہلاک دہشتگردوں کی شناخت فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کیمطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود ، دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

Leave a reply