حب کراس ریلی میں دینا پٹیل نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا

0
47

ہاٹ لائن نیوز : گڈانی میں حب کراس ریلی کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے، 51 کلومیٹر کےمشکل ترین ٹریک پر چون ریسرز نے حصہ لیا، لیڈیز فرسٹ کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے لیڈیز نے ریلی کا آغاز کیا، خواتین کی کیٹگری میں دینا پٹیل نے سینتیس منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا اور ماہم شیراز ریس مکمل نہ کر سکی۔

پری پیئرڈ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور ریسرز کا آپس میں ٹکراؤ ہو گا، جس میں نادر مگسی، سلطان محمد علی اور رونی پٹیل حصہ لیں گے، تیمور خواجہ پری پیئرڈ کیٹیگری میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، گورنر سندھ اور گورنر بلوچستان حب کراس ریلی کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply