اسحاق ڈار ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیئے گئے

0
41

ہاٹ لائن نیوز : مسلم لیگ نواز کے راہنما اور وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم مقرر کردیا گیاہے۔

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کیجانب سے جاری نوٹی فکیشن کیمطابق اسحاق ڈار کی بطورڈپٹی وزیر اعظم تقرری فوری طورپرہوگی۔

یادرہےکہ اسحاق ڈار ملک کےدوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ان سے قبل سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کےدور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم رہ چکےہیں۔

Leave a reply