کسان پریشان، گندم کی قیمت 3000 فی من تک گر گئی

0
34

پنجاب کے کسانوں کے لیے اگائی ہوئی گندم کو مہنگے داموں فروخت کرنا ناممکن ہو گیا۔ پنجاب میں گندم کی سرکاری خریداری میں کمی کے باعث غلہ منڈیوں میں فی من قیمت 3000 روپے تک گر گئی۔

پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے مقرر کی تھی جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے باردانہ کی تقسیم بھی سست روی کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے باعث کسانوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Leave a reply