اتنا مہنگا جوڑا پہن کر خودکشی کی کوشش؟

0
45

ہاٹ لائن نیوز : مشہورپاکستانی ملبوسات کابرانڈ “جنریشن” اپنےخوب صورت ڈیزائنزاور انکی تشہیر کیلیےکیےگئے فوٹو شوٹس کیلیےمشہورہے۔

جنریشن خواتین کے لباس کی ایک طویل رینج پیش کرتی ہے اور اس کے پروموشنل فوٹو شوٹ اپنے آپ میں ایک فن ہیں۔لیکن اس بار ان کے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو الجھا دیا ہے۔

جنریشن نے انسٹاگرام پر ایک لباس کی تشہیر کے لیے کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں ایک ماڈل کو بینچ پر کھڑے ہوکردرخت کی شاخ کو دونوں ہاتھوں سے پکڑے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری تصویر میں ماڈل شاخ سے لٹکی ہوئی ہے۔

تصویر دیکھنے کے بعد کئی صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اتنا مہنگا جوڑا پہن کر خودکشی کی کوشش؟ ایک اور صارف نے کہا کہ سوٹ اچھا ہےمگراس میں لڑکی کو درخت سے لٹکانے کی کیا ضرورت تھی؟

Leave a reply