کرولوس عثمان نے نشریات بند کیوں کیں ؟

0
78

ہاٹ لائن نیوز : غزہ شہر کے الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مشہور ترک سیریز “کرولوس عثمان” کا پانچواں سیزن روک دیا گیا۔

ترک سیریز Kuruluş Osman کا پانچواں سیزن شروع ہوگیاہے اور سیریز کی نئی قسط کل دکھائی جانی تھی لیکن نئی قسط کے بجائے پرانی قسط کل دکھائی گئی۔

تاہم اب ’کرولوس عثمان‘ کی پروڈکشن ٹیم نے سیریز کی نئی قسط نشر نہ کرنے کی وجہ بتا دی ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی کی ہے۔

سیریز کی پروڈکشن ٹیم نے اپنے مداحوں کو مطلع کیا کہ غزہ کے ہسپتال پر اسرائیلی فوج کے حملے میں ہمارے ہزاروں بے گناہ فلسطینی بہن بھائی شہید ہو گئے، اس دوران ہمارے ملک میں 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا، اور اسی لیے اس کی نئی قسط سیریز کا پانچواں سیزن “کرولوس عثمان” نشر نہیں کیا جائے گا۔

اپنے بلاگ پوسٹ میں انہوں نے اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف جرم اور فلسطینی عوام، بچوں اور خواتین کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a reply