سعودی ڈاکٹرز کا بڑا کارنامہ

0
98

ریاض: (ہاٹ لائن نیوز) سعودی ڈاکٹرز کی ٹیم نے ریاض کے کنگ عبداللہ ہسپتال میں 16 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کےبعدجڑواں بچوں کو الگ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی، جس کے بعد جڑواں بچوں کوالگ کرنے کے کامیاب آپریشنز کی کل تعداد 59 ہو گئی۔

سعودی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ سرجیکل آپریشن 9 مراحل میں کیا گیا ہے اور آپریشن میں 16 گھنٹے لگتے ہیں ، نرسنگ اور ٹیکنیکل کے علاوہ اینستھیزیا، پیڈیاٹرک سرجری،پلاسٹک سرجری ، آرتھوپیڈکس کے شعبوں کے 35 کنسلٹنٹ نے حصہ لیا

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ سیامی جڑواں بچوں کو الگ کرنےکےسعودی پروگرام نے33 برس کےدوران 24 ممالک سے 133 کیسز کی نگرانی کی ہے اور 58 کیسز میں کامیاب ہوئے، یہ 59 واں کیس ہے۔

ڈاکٹر الربیعہ نےحرمین شریفین کے متولی اور ولی عہد کے تعاون پرانہیں دعائیں دیں، اور اپنی ٹیم کواس بڑی کامیابی حاصل کرنےپرمبارک باد بھی دی ۔

Leave a reply