بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی بڑے صدمے کا شکار

0
99

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی بڑے صدمے شکار، ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں ان کے بہنوئی کی موت ہوگئی جبکہ ان کی بہن کی حالت کافی تشویش ناک ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک حادثہ جھاڑکھنڈ میں جی ۔ٹی روڈ پر دوپہر 4 بجے کے قریب پیش آیا۔

اداکار کی بہن اور اس کا شوہر بہار سے ویسٹ بنگال جا رہے تھے کہ ان سے گاڑی کا کنٹرول چھوٹ گیا اور وہ روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گے، ان کے بہنوئی اور بہن کو اسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کے بہنوئی راجیش تیواری زندہ نہ بچ سکے جبکہ ان کی بہت سریتا کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Leave a reply