ہڈیوں کی کمزوری کیسےدورکی جائے ؟

0
65

ہاٹ لائن نیوز : شریفہ ایک ایسا پھل ہے جو صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ شریفہ ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے۔ کینسر کے مریضوں کیلیے اس سے ادویات تیار کی جاتی ہیں، اس لیے شریفہ کینسر کے مریضوں کے لیے ایک نعمت سمجھی جاتی ہے کیونکہ وہ اسے کھا کر اپنے مرض سے لڑ سکتے ہیں۔ اس میں موجود بی کمپلیکس وٹامنز، سوڈیم، پوٹاشیم ،فائبر مختلف بیماریوں جیسا کہ ذہنی تناؤ، ڈپریشن، ہائی بلڈ پریشر اور دونوں قسم کی ذیابیطس سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

شریفہ میں فولاد پایا جاتا ہے ، یہ یادداشت کی کمی کو روکتا ہے، یادداشت کو مضبوط کرتا ہے اور جگر کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود گودا جوڑوں کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔

شریفہ ایک سادہ اور چھوٹا پھل ہے جو انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند ہے اور بیماریوں سے نجات میں بھی مددگار ہے۔

Leave a reply