ڈیلی آن ریکارڈ کا منسوخی کا نوٹیفکیشن عدالت نے کالعدم کر دیا

0
45

ہاٹ لائن نیوز : ڈیلی آن ریکارڈ کے ڈیکلریشن کی منسوخی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے جاری کردہ نوٹسز معطل کر دیئے ہیں،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور چیف سیکرٹری لاہور کو نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے ڈی۔ جی۔ پی۔ آر، پریس رجسٹرار اور ضلعی انفارمیشن آفیسر حافظ قیصر کو نوٹس جاری کر دیئے،جسٹس شاہد کریم نے ایڈیٹر/پبلشر ڈیلی آن ریکارڈ قاضی طارق عزیز کی درخواست پر کیس سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے وکلاء غلام مرتضی اور سید عمیر بخاری پیش ہوئے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر براہ راست اخبار کے خلاف شکایات نہیں سن سکتا، بے بنیاد الزامات پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کیا،شہرت کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حافظ قیصر عباس کو لیگل نوٹس بھی دیا گیا،ڈپٹی کمشنر لاہور اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے اتھارٹی کا غلط استعمال کیا۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو جاری کردہ شوکاز نوٹسز کالعدم قرار دے، عدالت ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کے خلاف انکوائری کا حکم دے، عدالت کسی ایماندار افسر کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تعینات کرنے کا حکم دے اور عدالتی فیصلے تک طلبی نوٹسز اور شوکاز نوٹسز معطل کئے جائیں۔

Leave a reply