پتنگ بازی کرنے پر دہشت گردی کی دفعات لگیں گی

0
49

ہاٹ لائن نیوز : پراسکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کا اہم فیصلہ، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے پتنگ بازی سے ہلاک ہونے افراد کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز دے دی، پراسکیوٹر جنرل پنجاب نے مراسلہ کی کاپی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو ارسال کردی ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس 2001 کو پتنگ بازی کے نقصان سے انسانوں کو بچانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے،آرڈیننس میں پتنگ بازی کی زیادہ سے زیادہ سزا 3 سال اور ایک لاکھ جرمانہ ہے، آرڈیننس کے مطابق پتنگ بازی کے مقدمات کو مجسٹریٹ عدالت معمولی جرم کے طور پر سن کر فیصلہ کر دیتا ہے،سزا کم ہونے کی وجہ سے پتنگ بازی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈینس کے تحت درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں،ایسا کرنے سے خطرناک جرائم میں ملزمان کا ٹرائل جلد از جلد ہوگا اور معاشرے میں ایک ڈر بیٹھے گا،پتنگ بازی کوئی پرجوش سرگرمی نہیں ہے بلکہ انسانوں کی جان کے لیے ایک خطرہ ہے،صوبہ پنجاب میں نافذ العمل قوانین، پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کافی نہیں ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بھی یہ قوانین کم ہیں۔

Leave a reply