چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے 46 مقدمات نمٹاڈالے

0
30

ہاٹ لائن نیوز : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت مقدمات میں اہم پیشرفت، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے صرف 5 روز میں 46 مقدمات نمٹاڈالے۔

نمٹائے گئے زیادہ تر مقدمات سپریم کورٹ میں 15 سال سے زیر التوا تھے۔ 22 سے 26 اپریل تک سپریم کورٹ رجسٹری میں 49 مقدمات کی سماعت ہوناتھی۔

یہ مقدمات دیوانی، فوجداری، کنٹریکٹ ، زمین پر ملازمین کی بھرتی سے متعلق تھے۔ چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنیکا بھی حکم دےدیا۔

Leave a reply