چار طلباء کو اغوا کے بعد افغانستان لےجانےکا انکشاف

0
17

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مارے گئے دہشت گرد کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ مقتول دہشت گرد نے جمرود میں ایک دینی مدرسے کے چار طلباء کو اغوا کر کے انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

سی پی او پشاور کیمطابق مطلوب دہشت گرد عظمت 25 اپریل کو آپریشن میں مارا گیا، دہشت گرد نے جمرود میں 4 طالب علموں کو اغوا کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اغوا کے بعد دہشت گرد نے چاروں طالب علموں کو افغانستان منتقل کیا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، وہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 2 طالب علموں کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے، ایک طالب علم افغانستان سے واپس آتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

Leave a reply