پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے پاکستان کا نام روشن کردیا

0
24

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا، انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو ایکسیلینس ان پرفارمنس ایوارڈ کیلیے منتخب کرلیا۔

رفعت بخاری پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس کی صدر ڈیبرا فریڈل نے ایس ایس پی رفعت بخاری کو عالمی ایوارڈ کیلیے منتخب ہونےپر مبارکباد اور اظہار تشکر کیلیے خصوصی خط لکھا۔

واضح رہے کہ یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر سے ایک خاتون پولیس افسرکو انکی معاشرے کیلیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

Leave a reply