چائےپینےوالوں کےلیےبری خبر

0
102

ہاٹ لائن نیوز : مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، چائے کی پتی کی قیمت بڑھ گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت چائے کی پتیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بازار میں چائے کی پتی 1600 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

کھلی پتی کے کچھ برانڈز 1,400 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں جبکہ مقامی قہوہ کے پتے 1,400 سے 1,600 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ایک سال کے دوران چائے کا کپ 20 روپے تک مہنگا ہو گیا، عام ڈھابے پر چائے کا کپ 70 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق ہر چیز کی طرح چائے اور کافی بھی مہنگی ہو رہی ہے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر زیادہ ہونے کے باعث چائے کی پتی بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

دکانداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردیوں کے بڑھتے ہی چائے کی پتی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply