ملک بھر میں ای پاسپورٹ کا اجراء

0
82

ہاٹ لائن نیوز : محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے ملک بھر میں کئی سالوں سے التوا کا شکار ای پاسپورٹ کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

جلد ہی اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ای گیٹ یا سمارٹ گیٹ لگائے جائیں گے۔ ای پاسپورٹ والے مسافر ان سمارٹ گیٹس سے گزر کر امیگریشن کا عمل مکمل کریں گے۔

پانچ سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل ای پاسپورٹ کی عام فیس 9,000روپے ہوگی اور ارجنٹ 15,000روپے ہوں گے۔

پانچ سال کے لیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی عام فیس 15,000 روپے اور ارجنٹ فیس 27,000 روپے ہوگی۔ دس سال کے لیے 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کی فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس 40 ہزار ڈیڑھ روپے ہوگی۔

ای پاسپورٹ بنانے کی سہولت پاکستان میں کسی بھی پاسپورٹ آفس سے دستیاب ہوگی۔ جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 20 سے زائد سیکیورٹی فیچرز ہیں۔

ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ رکھنے والے کے تمام ریکارڈ اور سفری تفصیلات شامل ہوں گی۔ جلد ہی یورپ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں ای پاسپورٹ بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

Leave a reply