میوزیکل ایونٹ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج

0
93

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی میوزیکل تقریب کے منتظمین کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

این او سی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق میوزیکل ایونٹ کی انتظامیہ نے امن و امان کا احترام نہیں کیا۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات میوزیکل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں نے شرکت کی۔

تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او ناصر منظور کی شکایت پر ایونٹ مینجمنٹ کے خلاف این او سی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں عادل ایوب، عثمان عثمانی، عمران، جنید عباسی اور ایونٹ مینجمنٹ کے دیگر افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لاؤڈ سپیکر پر اونچی آواز میں میوزک چلایا جاتا رہا جس کی آواز شہری آبادی میں گونج اٹھی۔ اس کے ساتھ این او سی کے مطابق سیکیورٹی عملہ بھی فراہم نہیں کیا گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی رہی۔

اسلام آباد پولیس نے ساؤنڈ سسٹم، لائٹس، اسٹیج کا سامان اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ موقع پر موجود افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایونٹ انتظامیہ موقع سے فرار ہو گئی۔ شہریوں کی جانب سے گزشتہ رات آبپارہ چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Leave a reply