پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

0
52

ہاٹ لائن نیوز : کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ 551 میچز کے بعد وہ لگاتار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں، انہوں نے سولہ فروری 2000 کو بطور امپائر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچ سے ڈیبیو کیا، 3 بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے 231 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی ہوئی ہے۔

145 ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں 70 ٹی ٹوئنٹی میچز میں علیم ڈار نے فرائض نبھائے 2010 میں پرائیڈ آف پرفارمنس اور 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز پانے والےعلیم ڈار 5 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امپائرنگ کرنے کا کارنامہ بھی اپنے نام رکھتے ہیں۔

Leave a reply