سائنس دانوں کا سائبورگ کاکروچ پر تجربہ

0
26

ہاٹ لائن نیوز: سنگا پور میں سائنس دانوں نے ریموٹ سے چلنے والے سائبورگ کاکروچ کی فوج چھوڑی ہوئی ہے جن کا مقصد مستقبل کے ریسکیو مشنز کے لیے کاکروچ کی آزمائش کرنا ہے،تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ تقریباً بیس سائبورگ مڈاغاسکر کاکروچ (جن کی پشت پر چھوٹے کمپیوٹر بیگ نصب ہیں) کو ریتیلی چوٹی پر ایک گروہ کی صورت حرکت کرائی جاسکتی ہے۔

یہ سائبورگ کاکروچ زندہ کاکروچ ہیں جن کی پشت پر ایسی ٹیکنالوجی لگائی گئی ہے جس کو سائنس دان کاکروچ کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں، سنگاپور کی نین یینگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے محققین کو تجربہ کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ ان کاکروچ کو کسی بھی سمت میں آنے جانے کے لیے ہدایات پیش کر سکتے ہیں،یہ ہدایات ان کاکروچز کے پشت پر نصب بیگ کے ذریعے کاکروچز کے حسی اعضاء کو دی جاتی ہیں۔

Leave a reply