نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی جارحانہ بیٹنگ جاری

0
112

 

ہاٹ لائن نیوز :آئی سی سی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف 30 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 214 رنز بنالیےہیں ۔

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارت کے اوپنرز نے ٹیم کو 71 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم کپتان روہت شرما 47 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ 79 رنز بنانے کے بعد شبمن گل درد کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔ ویرات کوہلی نے 65 اور شریاس آئر 19 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

نیوزی لینڈ کیجانب سے میچ کی واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

Leave a reply