ٹائیگر 3 کوبڑادھچکا 

0
79

 

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی جاسوسی تھرلر فلم ‘ٹائیگر 3’ کی ریلیز کے تیسرے روز ہی مقبولیت میں کمی واقع ہوگئی ہے ۔

ایکشن سے بھرپور فلم تیسرے دن محض 42 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی اور فلم نے ریلیز کے پہلے دو دنوں میں باکس آفس پر تقریباً 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

دیوالی کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم کا تمام مداحوں کو بے صبری سے انتظارتھا۔

فلم کی ریلیز کے پہلے اور دوسرے دن باکس آفس پر شاندار آغاز کے بعد تیسرے دن فلم کی آمدنی میں نمایاں کمی ہوئی۔

‘ٹائیگر 3’ 2017 کی فلم ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کا سیکوئل ہے جس میں بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے زویا کا کردار ادا کیا ہے۔

اس فلم میں سلمان خان کے علاوہ ہریتک روشن اور شاہ رخ خان بھی اداکاری کر رہے ہیں۔

Leave a reply