مفرور ملزم کو پروٹوکول کیوں ؟

0
99

 

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں اعتراز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفرور ملزم نواز شریف کو پروٹوکول دیا گیا ، اس کے لیے سفارت خانے کے عملے نے بھی پروٹوکول دیا ، اس کو ہیلی کاپٹر پر جلسہ گاہ لایا گیا ،اس کے ساتھ اسپیشل سلوک کیوں کیا جارہا ہے، اس کو الیون پلے فیلڈ نہیں کہتے ۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ملزم کے پروٹوکول سمیت دیگر چیزوں پر موقف درست ہے ،کسی عام جیل کے ملزم کو ایسی سہولیات کیوں نہیں ملی ، سائفر کے معاملے پر اوپن ٹرائل ہونا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی دیکر اچھا فیصلہ دیا ہے ، اوپن ٹرائل کا ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس فیصلے کے خلاف تو نہیں جاسکتے ، حکومت سکیورٹی کا عذر بنا کر جیل ٹرائل کررہی تھی ، اوپن ٹرائل ہونا ہر ملزم کا بنیادی حق ہے ۔

Leave a reply