عدالت نےپنجاب حکومت سےجواب طلب کرلیا

0
99

ہاٹ لائن نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں ایریگیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ سنٹر لاہور کو گرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے پنجاب حکومت،محکمہ انہار،محکمہ آثار قدیمہ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس عاصم حفیظ نے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست ایڈووکیٹ ثمرہ ملک نے دائر کی ہے ۔

درخواست میں پنجاب حکومت،محکمہ انہار،محکمہ آثار قدیمہ،چیف انجینئر ریسرچ سنٹر ایریگیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سالوں پرانے محکمہ انہار کے ریسرچ سنٹر کو منہدم کیا جا رہا ہے،ڈی جی آثار قدیمہ سے ریسرچ سنٹر کو گرانے کی منظوری نہیں لی گئی،ریسرچ سنٹر کو گرانا اینٹی کیوٹی ایکٹ 1975 کی خلاف ورزی ہے،ریسرچ سنٹر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ انہار کے حکم پر گرایا جا رہا ہے، قانونی طور پر ایڈیشنل سیکرٹری سنٹر کو گرانے کا حکم جاری نہیں کر سکتے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محکمہ انہار کے ریسرچ سنٹر کو گرانے سے روکنے کا حکم دے،عدالت ایڈیشنل سیکرٹری کے حکم کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply