محافظ چور بن گئے

0
88

ہاٹ لائن نیوز: لاہور میں پولیس اہلکاروں نے چھاپے کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گھڑیاں چوری کر لیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاد باغ کے اہلکاروں نے شہری کے گھر سے گھڑیاں چوری کیں جس کی شکایت پر پولیس حکام نے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران دونوں اہلکاروں سے قیمتی گھڑیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ اے ایس پی سلمان ظفر معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اے ایس پی سلمان ظفر متاثرہ شہریوں اور اہلکاروں پر صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، تین روز قبل اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم مقدمہ درج نہیں ہو سکا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے اشتہاری ملزم کی اطلاع پر ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مارا، اشتہاری تو نہیں ملا تاہم اہلکاروں نے گھر سے گھڑیاں چوری کر لیں۔

Leave a reply