سرکاری عمارتوں کے نام سیاستدانوں کے نام پر رکھنے کے کیس کی سماعت

0
26

ہاٹ لائن نیوز : سرکاری اداروں کے نام سیاسی اشرافیہ سے منسوب کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ کو کچھ سنجیدہ کام کرنا چاہیے، آپ ہر بار ایسی ہی کوئی درخواست لے آتے ہیں، جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

علامہ اقبال کی والدہ امام بی۔ بی کے نام سے منسوب ہسپتال کو حال ہی میں خواجہ صفدر ہسپتال کا نام دے دیا ہے، صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں وغیرہ کے نام سیاسی اشرافیہ کے نام پر رکھ دیے گئے ہیں، کسی پارک، سڑک یا سرکاری ادارے کا نام حکومت کی پراپرٹی نہیں ہے، حکومت سرکاری خزانے کا کیسے نقصان کر سکتی ہے؟ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ کسی سڑک یا ادارے کو منفی کردار والے شخص سے منصوب کرنا غیر قانونی قرار دے۔

Leave a reply