ایف آئی اے کے دو ڈپٹی ڈائکٹر کی تعیناتی پر عدالت نے جواب مانگ لیا

0
27

ہاٹ لائن نیوز : ایف۔ ائی۔ اے کے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم عمار اور عقیل الرحمان کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،ڈپٹی ڈائریکٹرز کے وکلاء نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے وکلاء کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سماعت اگلے مہینے تک ملتوی کردی ہے،جسٹس عابد عزیز نے شہری عابد علی کی درخواست پر کیس کی سماعت کی، ندیم عمار اور عقیل الرحمان پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور لاء افسر کام کر رہے تھے۔

ان کو سیاسی بنیادوں پر 3 سالوں کے لیے ڈیپوٹیشن پر ایف۔ ائی۔ اے لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے، تین سال پورے ہونے کے بعد ایف۔ائی۔ اے نے ان دونوں افسران کی خدمات پراسیکوشن کو واپس کر دیں،پراسیکوشن نے دونوں افسران کو واپس آ کر جوائینگ نہ دینے پر معطل کر دیا، اب دونوں افسران غیر قانونی طور پر ایف۔ ائی۔ اے میں کام کر رہے ہیں،عدالت دونوں افسران کی بطور ایف۔ آئی۔ اے ڈیپوٹیشن پر تقرریاں کالعدم قرار دے۔

Leave a reply