پولیس افسران کیخلاف فیصلہ محفوظ

0
36

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنےپر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نےدلائل سننےکےبعدکیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا،جسٹس سلطان تنویر احمدنےقیصرہ الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت عالیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کوکسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنیکا حکم دیا،عدالت عالیہ نے پولیس افسران کو سابق وزیراعلی کوبحفاظت گھرپہنچانےکی ہدایت کی،پولیس افسران نےچوہدری پرویز الٰہی کوبحفاظت گھرپہنچانے میں ناکام رہے،اسلام آباد پولیس نےچوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرکے عدالت کی توہین کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ذمہ دار پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Leave a reply