سابق صدر کو وزارتوں کی پیشکش

0
103

ہاٹ لائن نیوز : سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے متحد ہونے کا کہا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی حکومت بنانے جارہی تھی تو انہوں نے اتحاد کے لیے ہم سے رابطہ کیا اور 6 وزارتیں دینے کی پیشکش کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے ملک چھوڑنے کا کہا، اور پیغام دیا گیا کہ پی ٹی آئی باقی پیپلز پارٹی سے اتحاد کرے گی، اور مجھے ملک سے باہر جانے کو کہا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہونے کا یقینی ہے، تحریک عدم اعتماد درست فیصلہ تھا، عمران خان معیشت کے دشمن ہیں ۔

Leave a reply