پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف سماعت

0
27

ہاٹ لائن نیوز : پی ۔ٹی ۔آئی کو مینار پاکستان، مغل پورہ اور موچی گیٹ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت، عدالت نے جلسوں کی اجازت دینے کے لیے درخواست ڈی۔ سی لاہور کو بھجوا دی، ڈی ۔سی لاہور درخواست گزار کو سن کر ان کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

عدالت کا درخواست گزار کو کل ڈی۔ سی لاہور کے سامنے پیش ہونے کا حکم، ایڈیشنل ایڈووکیٹ پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا، جسٹس شجاعت علی نے پی۔ ٹی۔ آئی کے محمد خان مدنی اور ندیم الطاف کی درخواستوں پر سماعت کی۔

Leave a reply