کیادنیاسےجلدہی انٹرنیٹ منقطع ہوجائےگا؟

0
71

لاہور : (ہاٹ لائن نیوز) امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے شمسی طوفان کے کرہ ارض سے ٹکرانے کے امکان کے حوالے سے وارننگ پھیلنے کے ساتھ ہی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ان دنوں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اب سے ایک ہفتے بعد انٹرنیٹ دنیا سے منقطع ہو جائے گا، جس سے بے چینی بڑھ گئی ہے۔ اس موضوع کو لے کر صارفین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

لیکن امریکی خلائی ایجنسی نے ایک سابقہ ​​سرکاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے بارے میں جو باتیں گردش کر رہی ہیں وہ محض افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ناسا نے افواہوں پر یقین نہ کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے قابل اعتماد ذرائع پر انحصار کرنے کی تاکید کی، انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل کی نشاندہی کرنے والا کوئی خطرہ یا ثبوت نہیں ہے، اور افراد اور کمپنیوں کو اس معاملے کے حوالے سے پریشانی اور خوف سے بچنا چاہیے۔

Leave a reply