سابق وزیراعظم کی قسمت کافیصلہ کچھ ہی دیرمیں

0
66

ہاٹ لائن نیوز: سابق وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت آج ہو گی۔

عدالت آج مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر شریک ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی ۔

عدالت کیس میں دو مرکزی ملزمان ندیم ضیاء اور کامران کیانی کو بری کر چکی ہے ، عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے ، دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم الله کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں۔

اس کیس میں عدالت کی جانب سے 10 ملزمان کیخلاف فردجرم عائد کی جاچکی ہے ۔

نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپےسےزائدرقم کانقصان اٹھاناپڑا ۔

Leave a reply