سرکاری افسران کے تبادلے کیوں ؟

0
104

لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین کی ٹرانسفرز کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

عدالت نے حکم دیا ہے آگاہ کیاجائے کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کےباوجود ٹرانسفرزکیسے ہورہے ہیں ؟

درخواست گزار زاہد حسین کےوکیل طاہر اسلم نے دلائل دئیے ۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کےباوجود دور درازاضلاع میں ٹرانسفر کیاجارہاہے،عام انتخابات کی تاریخ آنے کےبعد الیکشن کمیشن نے ٹرانسفرز پرپابندی عائد کررکھی ہے،الیکشن کمیشن کی پابندی کو ہوامیں اڑایاجارہاہے لہذا عدالت پابندی کےبعد کی جانے والی ٹرانسفرز کو کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply