الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل

0
126

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری افسران کی بطور آراوز اور ڈی آراوز تعیناتی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دیئے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کیس پر لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

جسٹس علی باقر نجفی
کا کہنا ہے کہ اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو غریب قوم کے اربوں روپے ضائع ہونگے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پانچ صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا ۔

عبوری حکم کے مطابق الیکشن کرانے پر غریب قوم کے اربوں روپے لگتے ہیں. اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو قوم کا پیسہ ضائع ہوگا ، الیکشن کمیشن کو فری اینڈ فئیر الیکشن کرانے کے ہیں ، شفاف انتخابات کو حقیقت میں بدلنے کےلیے امیدواروں اور ووٹرز کو یکساں مواقع فراہم کرنے ہیں ، موجود صورتحال میں جنرل الیکشن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے.جس سے جمہوریت کا مستقبل کمزور ہوسکتا ہے ، درخواست میں قومی ایشو سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے. ، درخواست پر لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی جاتی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے بیورورکریسی سے خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے ۔

Leave a reply