زیر حراست ملزمان کے ٹرائل کیس میں اہم پیش رفت

0
40

ہاٹ لائن نیوز : زیر حراست افراد کے میڈیا پر کیے جانے والے انٹرویوز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر سماعت نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کوئی ایسا نوٹفکیشن نہیں ہے، جس میں پولیس نے کسی کو نامزد کیا ہو ۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ ان کے ساتھ میڈیا بھی ہوتا ہے، میڈیا وہاں موجود ہوتا ہے، اگر اس میں ایکسائیز کی مرضی شامل نہیں ہوتی تو ادارہ انہیں وہاں سے نکالے،ہماری استدعا ہے کہ ایکسائیز کو بھی روکا جائے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ میں انہیں قانونی کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ زیر حراست افراد کا انٹرویو کرنا آئین کے آرٹیکل 13 کی خلاف ورزی ہے، ذمہ دار حکام انٹرویوز کروانے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں، متعلقہ ادارے ان انٹرویوز کے حوالے سے خاموش ہیں ۔

Leave a reply