روبوٹک سرجری پیسےکاضیاع؟

0
85

کراچی : (ہاٹ لائن نیوز)!نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد نیاز کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ذریعے پتے کی سرجری محض پیسے کا ضیاع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سرجری پر تقریباً پندرہ سو سے دو ہزار ڈالر خرچ ہوتے ہیں جو کہ تقریباً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ اسی سرجری کی عام لاگت بہت کم ہوتی ہے۔

ڈاکٹر سعد خالد کے مطابق یہ روبوٹک سرجری کا انتہائی غلط اور مہنگا استعمال ہے۔ پیسے کے ضیاع کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نگران وزیر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت سندھ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر روبوٹس کی مزید خریداری روک دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایک روبوٹ کی قیمت سے کئی چھوٹے بڑے ہسپتالوں کی حالت بہتر کی جا سکتی ہے۔ عوام کو مفت اور سستی پرائمری ہیلتھ کیئر کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply