بانی پی ٹی آئی دہشتگردی عدالت میں طلب

0
62

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور ، مسلم لیگ ن ہاؤس جلانے سمیت سات مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے بانی ہی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ۔

عدالت نے کہا کہ ہفتہ کو بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر حاضری مکمل کی جائے گی ، اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ سے عدالتی عملے کی بات ہوئی ہے ہفتہ کو سپریڈنٹ جیل واٹس ایپ پر بانی پی ٹی آئی کو پیش کریں۔

بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لینے کی درخواست دوبارہ دائر کی گئی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدرعدالت پیش ہوئے ۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں بتایا کہ کئی تاریخوں سے بانی ہی ٹی آئی کی ویڈیو لنک سے حاضری مکمل نہیں ہو رہی ، لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں کا چھ دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ، یہ سپریٹنڈنٹ کا نمبر ہے انکو کال کر کے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر لیں ۔

وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر ویڈیو لنک پر ممکن نہیں ہے تو بانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کا حکم دیا جائے ۔

Leave a reply