فالج اور ہارٹ اٹیک کی حیران کن وجہ دریافت

0
30

یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق سے سامنے آیا ہےکہ ٹریفک کا شور آپ کو دل کی بیماریوں بشمول ہارٹ اٹیک کا شکار بنا سکتا ہے۔

جرنل سرکولیشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ٹریفک کے شور اور قلبی امراض کے درمیان تعلق پایا گیا۔ ٹریفک کے شور میں ہر 10 ڈیسیبل اضافے سے دل کے امراض، فالج ، ذیابیطس کا خطرہ 3.2 فی صد بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کیمطابق رات کے وقت ٹریفک کے شور سے خون کی شریانوں میں تناؤ پیدا کرنیوالے ہارمونز کی سطح بڑھ جاتی ہے جس سے ورم، ہائی بلڈ پریشر ، دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے کہا کہ ٹریفک کے شور کو دل کی بیماری کے خطرے کے عنصر کے طور پر سمجھنا ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام اس حوالے سے اقدامات کریں۔

Leave a reply