اشناشاہ نےکسےجاہل قرار دےدیا ؟

0
91

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ بھی اسرائیل کے مظالم کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے میدان میں آگئیں۔

اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم وستم میں شدت پیدا کر دی ہے، غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک جا پہنچی ہے اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی حمایت کرنے والے امریکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پوسٹ کر رہے ہیں جس کے ذریعے وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ حماس اسرائیلی خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کر رہی ہے۔

ایسے میں پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے جعلی خبروں پر امریکی یہودیوں کو جاہل قرار دے دیا۔

اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ‘امریکی یہودی اور جن لوگوں کو میں جانتی ہوں وہ لاس اینجلس میں ہیں، ان کی لاعلمی ظاہر ہو رہی ہے’۔

اداکارہ نے امریکی یہودیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کا میڈیا آپ کی طرفداری کر رہا ہے، اس لیے آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھیں کھولیں اور سچ دیکھیں’۔

انہوں نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر حقیقت سے ناواقف ہیں، آپ کے نزدیک یہودیوں کی جان عربوں سے زیادہ اہم ہے۔

جعلی خبروں کے حوالے سے اشنا شاہ نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر اسرائیل کو مظلوم کے طور پر پیش کرنے والی جو خبریں پوسٹ کر رہے ہیں وہ غلط معلومات پر مبنی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘آپ میں سے بہت سے فنکار بھی غلط کی حمایت کر رہے ہیں، اس صہیونی ذہنیت سے باہر نکلیں’۔

انہوں نے اپنے پیغام میں ’فری فلسطین‘ اور ’فری غزہ‘ کے ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا۔

Leave a reply