بالوں کے لیے ہلدی کے بہترین فائدے جانیئے

0
25

ہلدی بالوں کی نشوونما کو بہتر بنا سکتی ہے، بالوں کے گرنے کو کم کر سکتی ہے اور خشکی کا علاج کر سکتی ہے۔

ہلدی کچھ بنیادی وجوہات کو دور کرکے بالوں کے جھڑنے کو روکنے میں مدد کر سکتی ہے۔ ایک تحقیق کیمطابق اسکی سوزش مخالف خصوصیات کھوپڑی کی سوزش کو کم کرسکتی ہیں جو کہ بالوں کے گرنے کا ایک عام عنصر ہے۔ ہلدی کے اینٹی آکسیڈنٹ اثرات آزاد ریڈیکلز کو بھی بے اثر کر سکتے ہیں۔

ہلدی اپنی اینٹی فنگل و اینٹی سوزش خصوصیات کی بدولت خشکی سے چھٹکارا پانے میں مدد کر سکتی ہے۔ ہلدی میں موجود کرکیومین خشکی کا باعث بننے والی فنگس سے لڑنے میں مدد دیتا ہے جب کہ اسکے اینٹی سوزش کے اثرات کھوپڑی کی جلن کو کم کرسکتے ہیں۔

آزاد ریڈیکلز آپکے بالوں، کھوپڑی اور جلد کو شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ شدید نقصان سے نمٹنے کیلیے اینٹی آکسیڈینٹ ہلدی کا استعمال کرتے ہیں۔

ہلدی میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو کہ کولیجن کی پیداوار اور بالوں کی نشوونما کیلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلیے ضروری ہے۔

Leave a reply